ویلش لینگوئج بورڈ کی ویب سائٹ پر آپ کا خیر مقدم ہے جس میں ویلز، ویلش زبان اور ویلز میں اور اس سے باہر بورڈ کے کام سے متعلق مفید اوردلچسپ معلومات ہیں۔
یہ بورڈ ایک قانونی تنظیم ہے جسے 1993 ویلش لینگوئج ایکٹ کے ذریعہ قائم کیا گیا تھا؛ اس کا مقصد ویلش کے استعمال کو سہل بنانا اور فروغ دینا ہے۔ یہ سائٹ ان مختلف طریقوں کو دکھاتی ہےجس کے ذریعہ ایسا ہوسکتا ہے۔ یہ آپ کو یہ بھی دکھاتی ہے کہ آپ انفرادی، کمپنی یا تنظیم کی حیثیت سے دولسانی خدمت پیش کرنے کیلئے اس زبان کا استعمال کیسے کرسکتے ہیں۔
ایک سے زیادہ زبان بولنا بالکل عام بات ہے۔ درحقیقت دنیا کی آبادی کا 60% سے زیادہ دو لسانی ہے۔ اگر آپ ویلش سیکھنا چاہتے ہیں، اپنے بچے کو ویلش میں تعلیم دینا چاہتے ہیں۔ اگر آپ اسکول یا کالج میں زبان سے متعلق کسی پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں، یا آپ محض ویلز اور دو لسانیات سے متعلق زیادہ جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو ان سب کا جواب اس سائٹ پر ملے گا۔
بورڈ کا یہ یقین ہے کہ جن معاشروں میں کم مستعمل یا اقلیتی زبانیں بولی جاتی ہیں ان کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہئے اور ہم ان تمام کے ساتھ تعاون کرنے کا متمنی ہیں جو ان زبانوں کو فروغ دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔ اگر آپ ہمارے کام کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو، اس پتے پر ای-میل بھیجیں
[email protected]
انگریزی میں جاری رکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ویلش میں جاری رکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔